حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ہے اور یہ مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرم کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے۔دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے یوم شہادت پراپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جناب سیدہ ؑکے بارے میں فرامین پیغمبر ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہؑ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے دین فطرت کے اصولوں اور سیرت پیغمبر اکرم کی روشنی میں عمل اور اخلاق کے میدان میں زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیں۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ خاتون جنت سیدہ فا طمة الزہرا ؑ کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کے تین طریقے ہیں پہلا یہ کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے اور ان سے مکمل وابستگی دکھائی جائے۔ دوسرا یہ کہ ان کواسلام‘ انسانیت اور طبقہ نسواں کی خدمت کرنے پر خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائے۔ تیسرا یہ کہ ان کے چھوڑے ہوئے قطعی وحتمی نقوش اور اصولوں کو تلاش کرکے ان کا مطالعہ کیا جائے اور ان کو آج کے دور میں نافذ کرنے اور ان کی تطبیق کرنے کے طریقے تلاش کئے جا ئیںکہ جس سے شریعت سہلہ کا تصور اجاگر ہو اور شریعت کی پابندی بھی برقرار رہے انسان شتر بے مہار نہ بنے بلکہ اسلامی احکامات اور آسان شریعت کا پابند رہے ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے۔۔ عورت کو فقط تفریح‘ تعیش اور نفسانی خواہشات کے لئے علامت بنادیا گیا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف ‘استحصال‘ تعیش اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطے‘ اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور یہی لوگ ایسے معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کو فحاشی کے لئے استعمال کیا جائے ‘ اسکی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے اور مرد و زن کے اختلاط سے معاشروں میں بگاڑپیدا کیا جاسکے لہذا ان حالات میں امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہؑ کی طرف سے روشن کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ ؑ کی پرورش آغوش رسول میں ہوئی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو معاشروں میں اصلاح لانے کی استعداد رکھتی ہوں جیسا کہ حضرت فاطمہؑ کی پاکیزہ گود سے حسن ؑ اور حسین ؑ جیسی شخصیات پیدا ہوئیں جنہوں نے وقت اور تاریخ کے دھارے کا رخ موڑا
![خواتین اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی خواتین اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2019/07/31/4/832168.jpg)
خواتین اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہؑ کی طرف سے روشن کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ ؑ کی پرورش آغوش رسول میں ہوئی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں۔
-
رہبر انقلاب کے بیان کی تائید،پائیدار امن کےلئے امریکی تسلط سے آزادی ضروری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے اس بیان کہ تائید کرتے ہیں کہ امریکہ اس خطے میں جنگ، اختلاف و فتنہ…
-
خواتین عالم کیلئے آئیڈیل شخصیت سیدہ فاطمہ زہراؑ کی ذات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی خواتین کو انحراف،استحصال،تعیش اور گناہوں سے بچا سکتا ہے خواتین خاندانی ،ذاتی سے لے کر اجتماعی معاملات تک سید ہ کے…
-
سیرت نبی (ص) اور معاصر چلینج
حوزہ/ تم ہی میں سے ایک رسول آیا ہے تمہیں تکلیف میں دیکھنا ان پر شاق اور سخت گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کا نہایت فکرمند ہے اور مومنین کے لیے نہایت شفیق،…
-
امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے“ کابیان جارحانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ قبلہ اول عالم اسلام کی میراث، فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ، اُمت مسلمہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی، آزادی اور استقلال…
-
استعماریت اور ظلم و جبر کےخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بغداد میں دو عظیم مزاحمت کاروں جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کے ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی…
-
امریکہ کی کشمیر ثالثی بھی فلسطینی امن منصوبے کی طرح ہوگی، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزه/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ہیں کہ امریکہ کی کشمیر پر ثالثی بھی فلسطینی امن منصوبے کی طرح ہوگی،ٹرمپ جس طرح مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی تھانیداری…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان
خواتین عالم کیلئے ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین آئیڈیل سیدہ فاطمہ زہرا ؑ ہیں
حوزہ/ خاتون جنت سیدہ فا طمة الزہرا ؑ کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کا طریقہ یہ کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محب کے ساتھ ان کے کر دار کو اپنایا…
-
ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ…
-
خواتین کے حقوق کی حفاظت سیرت فاطمہ ؑ کی پیروی کا اہم تقاضا، آغا حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ ایک صالح اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لئے خاتون جنت جناب سیدہ فاطمہ ؑ کے کردار و عمل کے سوا کوئی بھی نتیجہ خیز لایحہ…
-
سیدہ فاطمہ ؑ کا اسوہ ہر دور میں خواتین عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ خواتین جناب سیدہؑ کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اطاعت خداوندی‘عفت و پاکدامنی کے ذریعہ اپنی زندگیوں کو کامیاب بناسکتی ہیں۔
-
شیخ زکزاکی کے بچوں اور ساتھیوں پر بے انتہا ریاستی تشدد انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںکہ ممتاز عالم دین شیخ ابرہیم زکزاکی کو گزشتہ چار پانچ سالوں سے مسلسل ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہاں…
-
رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی کشمیری خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری کی پرزور مذمت
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے…
-
آزادی نسواں کے نام پر خواتین کا استحصال/مغرب کی نقالی نے اسلامی تمدن کا بیڑا غرق کردیا
حوزہ/ہمارے دور میں مشرقی عورت کی تین قسمیں ہیں ایک وہ جو روایات کہنہ کا شکار ہے اور ان روایات کو مذہب سمجھ کر انہیں ناقابل تغیر سمجھتی ہے عورتوں کی دوسری…
-
انقلاب اسلامی ایران، عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی برادر ہمسایہ ملک ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب…
-
کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ…
-
ہمیں اپنی زندگیاں قرآنی اصولوں کے مطابق استوار کرنی چاہیئے، رکن پنجاب اسمبلی
حوزہ/ مدرسہ مکتب قرآن کی سالانہ تقریب کا انعقاد مدرسہ کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی…
-
شیخ یوسف نفسی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/وکیل حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ یوسف علی نفسی نجفی کے انتقال پر ملال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام…
-
کار رسالت کی انجام دہی میں رسول اللہؐ کے شانہ بشانہ چلتے ہوے جناب خدیجہ س نے بیشمار مصائب و آلام تحمل کیے ، زہرانقوی
حوزہ/محترمہ زھرا نقوی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے وصال ام المومنین حضرت خدیجة الکبری…
-
علماء ماه رمضان میں سوشل میڈیا کے ذریعہ فریضۂ تبلیغ انجام دیں، حجت الاسلام احمد رضائی
حوزہ/اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: امسال مبلغین، کرونا کے سبب تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے لئے مومنین تک نہیں پہونچ سکتے ہیں اس…
-
ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا؛
خواتین کے حقوق کی حفاظت سیرت فاطمہ ؑ کی پیروی کا اہم تقاضا، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت فاطمہ ؑ اور اور ان کے مقام و منزلت کی طرف لوگوں کو متوجہ کرکے نہایت آسانی کے ساتھ سماجی…
-
امریکہ اور اسکے حواریوں کے لیئے مشرق وسطیٰ میں ابھرتا ہوا ایران ناقابل برداشت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ استعمار کا بنیادی کام ہی اپنے مفادات کا حصول، تحفظ اور اپنے اہداف کی کامیابی ہے چاہے۔
-
نسل یزید و حرملہ نے افغانستان میں بچوں، ماؤں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے، زہرانقوی
حوزہ/سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود…
-
حضرت علی کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائے‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام…
-
جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ''ساتویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس'' منعقد+تصاویر
حوزہ/جماعت اہل حرم کے سربراہ اور خاتون جنت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مفتی گلزار احمد نعیمی نے صدارتی خطاب میںکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا…
-
مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی کاکہنا تھا کہ لاتعداد لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ملک میں ہر چیز کا بحران پید اہو گیا ہے ، مہنگائی کی شدت کے باعث عوام کے…
-
ملک کی ترقی کے لیے حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم اقبال کی مناسبت سے ارسال کردہ پیغام میں کہا: آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ حافظ ریاض نجفی کی ملاقات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات۔
-
امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانیت کی رہنمائی فرمائی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میںجہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں…
-
پاکستانی عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے، علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/ علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص…
آپ کا تبصرہ